- This event has passed.
صفا انسٹی ٹیوٹ فار میڈیا لٹریسی اینڈ جرنلزم کی میٹنگ، ذمہ داریاں تفویض، ڈیجیٹل ایوارڈ 2025 کا پوسٹر جاری
لکھنؤ: صفا انسٹی ٹیوٹ فار میڈیا لٹریسی اینڈ جرنلزم کی آج گولہ گنج میں میٹنگ ہوئی جس میں “دیجیٹل کنٹینٹ ایکسیلنس ایوارڈ 2025” کا آفیشل پوسٹر جاری کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا جہانگیر عالم قاسمی، مولانا مصطفی مدنی ،مولانا منور سلطان ندوی، ایڈوکیٹ مفتی اسامہ ندوی،معید الزماں کی جانب سے پوسٹر جاری کیا گیا،شرکا نے بتایا کہ اس ایوارڈ کا مقصد ڈیجیٹل میڈیا کے میدان میں معیاری، ذمہ دار اور مثبت مواد تخلیق کرنے والوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کو قومی سطح پر تسلیم کرنا ہے۔
پوسٹر کے اجراء کے موقع پر بتایا گیا کہ یہ ایوارڈ صحافت، تعلیم، سماجی آگاہی، تہذیب و ثقافت، زبان و ادب، اسلامی اقدار، انسانی حقوق اور دیگر اہم شعبوں میں معیاری ڈیجیٹل کنٹینٹ پیش کرنے والوں کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
پریس ریلیز میں بتایا کیا گیا کہ نامزدگی کا عمل آج سے شروع ہوچکا ہے اور اہل امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے شرکت کرسکتے ہیں۔ انتخابی عمل شفاف، منصفانہ اور ماہرین پر مشتمل جیوری کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔
ادارے کے ذمہ داران نے ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں، اساتذہ، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس اور کانٹینٹ کریئیٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ایوارڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مثبت و تعمیری مواد کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔
میٹنگ میں ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیں۔ سینئر صحافی احرار الہدی شمس ندوی کو کنوینراور مولانا سلمان صدیقی ندوی کو کو-کنوینر منتخب کیا گیا۔

